Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیس ریال کا نیا کرنسی نوٹ اتوار سے مارکیٹ میں

نیا نوٹ جی ٹوئٹنی کی سربراہی کے حوالے سے جاری کیا جا رہا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی( ساما) اتوار25 اکتوبر سے بیس ریال کا نیا نوٹ جاری کررہی ہے۔ نیا کرنسی نوٹ جی ٹوئٹنی کی سعودی قیادت کی مناسبت سے جاری کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سال جی ٹوئنٹی کی قیادت ایک بر س کے لیے سعودی عرب کے پاس ہے۔
سبق ویب کے مطابق ساما نے بیان میں کہا کہ  بیس ریال کا یادگاری نوٹ اتوار 25 اکتوبر 2020 میں مارکیٹ میں آئے گا اور یہ مملکت میں رائج دیگر کرنسی نوٹ کے ساتھ استعمال ہو سکے گا۔

بیس ریال کے کرنسی نوٹ کا ڈیزائن منفرد ہے۔(فوٹو سبق)

ساما نے بتایا کہ بیس ریال کا نوٹ جدید ترین اسٹینڈرز کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس میں کئی تیکنیکی خوبیاں موجود ہیں جبکہ جعلسازی کے امکانات کا سد باب بھی کیا گیا ہے۔
بیان میں ساما نے مزید کہا کہ بیس ریال کے کرنسی نوٹ کا ڈیزائن منفرد ہے۔ اس پر شاہ سلمان کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ جی ٹوئنٹی کی سعودی قیادت کا مونو گرام موجود ہے۔
علاوہ ازیں نوٹ کی دوسری جانب دنیا کا نقشہ بنا ہوا ہے جس میں جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک کو مختلف رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔
نئے کرنسی نوٹ سے متعلق معلومات کے لیے ساما کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: