Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر رجسٹرڈ کاسمیٹکس کی تشہیر پر 50 لاکھ ریال جرمانہ

ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’غیر رجسٹرڈ کاسمیٹکس کی تشہیر دفعہ نمبر 21 کی خلاف ورزی ہے۔‘ فوٹو پکسابے
سعودی عرب میں غیر رجسٹرڈ کاسمیٹکس یا جمالیاتی ادویہ کی تشہیر کرنے پر 50 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ 
یہ بات سعودی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ’غیر رجسٹرڈ کاسمیٹکس کی تشہیر کرنا قانون کی دفعہ نمبر 21 کی خلاف ورزی ہے۔‘ 
اتھارٹی کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ جانوروں کے کھانے کا ایسا سامان یا چارہ جس کے استعمال سے جانور یا صحت عامہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، اس کی بھی فروخت بھی ممنوع ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جانوروں کی خوراک کا مضر صحت سامان فروخت کرنا بھی ممنوع ہے۔ فوٹو پکسابے

’مضر صحت کھانے کا سامان یا چارہ فروخت کرنے والے ادارے کے خلاف دو لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے‘
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جانوروں کے کھانے کا مضر صحت سامان یا چارہ قانون کی شق 15/2 کی خلاف ورزی ہے جس پر سزا ہو سکتی ہے۔

شیئر: