Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی خواتین میک اپ کی دلدادہ کیوں؟

میک اپ سے جنون کی حد تک لگاﺅ ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا
خلیجی ممالک سعودی عرب، سلطنت عمان، قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات میں کویتی خواتین سب سے زیادہ میک اپ کی دلدادہ ہیں۔
کویتی جریدہ السیاسہ کے مطابق کویتی خواتین بچپن سے ہی رنگ و نور سے دلچسپی رکھتی ہیں۔
میک اپ کی ماہر کویتی خاتون لطیفہ الابراھیم نے بتایا ’یہ مانتی ہوں کہ میک اپ پلاسٹک سرجری کے پیچیدہ عمل کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے اور اسے پلاسٹک سرجری کا نعم البدل کہا جا سکتا ہے‘۔ 
’میک اپ خود ایک آرٹ کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ میک اپ کا اثر عارضی ہوتا ہے دائمی نہیں ہوتا‘۔

موجودہ دور میں تزئین و آرائش کی ٹیکنالوجی خاصی ترقی کرچکی ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

لطیفہ سے دریافت کیا گیا کہ میک اپ کا آرٹ اور تزئین و آرائش کا فن کب اور کہاں سے سیکھا؟۔ 
 لطیفہ الابراھیم کا کہنا تھا ’ بچپن سے میک اپ کی دلدادہ ہوں۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس کی ماہر ہوگئی ہوں۔ شروع میں اپنے میک اپ اور پھر اپنے گھر والوں، اس کے بعد سہیلیو ںکا میک اپ کیا۔ اب ایک ماہر بیوٹیشن ہوں‘۔
 ’خلیجی خواتین عموماً اور کویتی خواتین خصوصاً تزئین و آرائش کی دلدادہ ہیں‘۔سچ یہ ہے کہ خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ تزئین و آرائش اور میک اپ سے جنون کی حد تک لگاﺅ کویتی خواتین میں ہے‘۔
کویت کی ماہر بیوٹیشن نے مزید کہا ’یوں تو طرح طرح کے میک اپ ہوتے ہیں مگر دو میک اپ سب سے اہم ہیں۔ ایک تو دلہن کا شادی کے وقت کا میک اپ اور دورسرا شبینہ تقریبات کا میک اپ، ان دونوں کی اپنی خصوصیات ہیں‘۔
 خلیج میں ایک اور میک اپ ہے جس کی بدولت چہرہ روشن نظر آتا ہے۔ اس میں پانی کے قطرے خاص انداز سے چہرے پر ڈالے جاتے ہیں۔موجودہ دور میں تزئین و آرائش کی ٹیکنالوجی خاصی ترقی کرچکی ہے۔

شیئر: