Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب پارلیمنٹ کی جانب سے حوثیوں کےحملوں کی مذمت 

حوثیوں کا سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
عرب پارلیمنٹ نے سعودی عرب پر حوثی دہشت گردوں کے ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کر دی-
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق عرب پارلیمنٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغی سعودی عرب کی تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنا کر دہشتگردی کر رہے ہیں- یہ بزدلانہ حملے انسانی اقدار کے سراسر منافی ہیں- 
بین الاقوامی قانون بھی بے قصور امن پسند شہریوں اور سول تنصیبات پر حملوں کی اجازت نہیں دیتا-

اپران اپنے توسیع پسندانہ منصوبے کو فروغ دینے کےلیے کوشاں ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

عرب پارلیمنٹ نے توجہ دلائی کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی سول تنصیبات اور شہریوں پر بار بار حملے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ دہشتگردی کی پالیسی پر گامزن ہیں اور یمنی بحران کے پرامن حل کے لیے تیار نہیں-
عرب پارلیمنٹ نے حوثی باغیوں کی تمام بزدلانہ و دہشتگردانہ سرگرمیوں کا ذمہ دار ایرانی نظام کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہی سمارٹ ہتھیار، بیلسٹک میزائل، ڈرونز، ماہرین اور عسکری کنسلٹنٹ حوثیوں کو فراہم کرکے عرب دنیا میں تخریب کاری، تباہ کاری اور انارکی پھیلانے کے لیے بضد ہے۔
عرب پارلیمنٹ کے مطابق ایران یہ حرکتیں کرکے دراصل  اپنے توسیع پسندانہ منصوبے کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ درحقیقت ایران اپنے عمل کے ذریعے خطے میں  تخریبی ایجنڈا نافذ کررہا ہے۔
عرب پارلیمنٹ نے دہشتگردانہ حملوں سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد برائے یمن کے تمام اقدامات کی مکمل تائید و حمایت کا بھی اعلان کیا-

شیئر: