Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ذہانت کے مقابلے، سعودی بچہ بازی لے گیا

امسال آن لائن مقابلہ ہو ا جس میں دنیا بھر کے طلبا نے شرکت کی (فوٹو، ٹوئٹر)  
سعودی بچے یوسف بن ھیثم  نے ملائیشیا میں حساب کے ذہنی آزمائش کے آن لائن عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی- یوسف ینبع کمشنری کے حسان بن ثابت پرائمری سکول میں تیسری جماعت کا طالب علم ہے-  
سبق ویب سائٹ کے مطابق یوسف نے حساب کی ذہنی آزمائش کے سوالات ریکارڈ وقت میں حل کردیے- مقابلہ دنیا بھر کے طلبہ و طالبات کے درمیان ہوا-  
حساب میں ذہنی آزمائش کا مقابلہ بچوں اور بچیوں میں ذہنی مہارت پیدا کرنے  کے لیے منعقد کیا گیا-

یوسف نے اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی (فوٹو، سبق نیوز)

 مقابلے میں ذہانت ، پھرتی، نئے پن اور باریک بینی کی مہارتوں کی آزمائش ہوتی ہے- یوسف نے اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی- 
سوشل میڈیا کے صارفین نے شاندار کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کیا- یوسف، اس کے اعزہ اور سکول کے اساتذہ کو مبارکباد دی-   
ایک استاد عماد الشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ینبع پرائمری سکول کی تیسری کلاس کا طالب علم یوسف ھیثم  حساب کی ذہنی آزمائش  کے مقابلے میں اول آگیا-  
’تجھ کو جانا ہے کہیں آگے حد پرواز سے‘  
صارفین نے ذہنی آزمائش کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر  اظہار فخر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن عزیز  کا ایک اور کارنامہ ہے-  

شیئر: