Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

سیاحوں کو ریگستان میں خیمے کی زندگی کا تجربہ کرایا جائے گا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع  قدیم تہذیبوں کے تاریخی سنگم العلا کو  سنیچر 31 اکتوبر سے سیاحوں کے لیے باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
دی رائل کمیشن فار العلا (آر سی یو) نے آنے والے مہینوں کے دوران سیاحتی پروگراموں کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
ہیریٹیج سائٹس، الحجر ،جبل عکمہ اور ودادن بکنگ کے لیے دوبارہ کھولے گئے ہیں۔ الحجر کے تجربے میں نبطی طرز زندگی کے بارے میں ایک مکمل امریژن کاعمل شامل ہے جس میں جبل اتلب، دیوان، جبل  الحمر اور کنواں شامل ہیں۔
دادن کا قدیم شہر، دادنائٹ اور لیحا نائٹ مملکتوں کا دارالحکومت اور پہلی صدی قبل مسیح میں ایک انتہائی ترقی یافتہ شہر میں وزیٹرز کو اس دن کے لیے آثار قدیمہ کا ماہر بننے کا موقع ملے گا۔
آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے العلا کی 200000 سال کی انسانی تاریخ کے اس نامعلوم دور کے بارے میں جاننے کے لیے فروری میں دادن میں کھدائی کا کام شروع کیا تھا۔
دسمبر سے آرکیالوجی فار ایوری ون‘ ورکشاپ میں بچوں کو شامل کرنے اور آثار قدیمہ کے لیے 40 منٹ کی نمائشی کھدائی کرنی ہو گی۔
وہاں لائیو امریژن شوز، آڈیو ٹور بھی ہوں گے اوروزیٹرز کو ونٹیج جیپ میں اس سائٹ پر گھومنے کا موقع ملے گا۔
دسمبر کے آخر سے العلا کے اولڈ ٹاؤن کے کچھ حصے عوام کے لیے کھلے ہوں گے جبکہ وزیٹرز کے تجربے میں طنطورہ پلازہ کے راوی ٹورز اور العلا  قلعے کے نظارے شامل ہوں گے، سوق، دستکاری کے پویلین،سووینئر شاپس اور کھانے کے نئے آپشنز ہوں گے۔
ہیریٹیج سائٹس سے باہر، وزیٹرز کو تفریح فراہم کرنے کے لیے متعدد سرگرمیاں ہوں گی۔
نومبر کے وسط سے وزیٹرز صحرا کے مناظر، راک آرٹ، ٹیلوں اور چوٹیوں کی تعریف کر سکیں گے۔

قدرتی مناظر سے بگھیوں میں گھومنے کا موقع دیا جائے گا۔(فوٹو عرب نیوز)

نومبر کے وسط سے دو گھنٹے کی سائیکلنگ کا سفر دستیاب ہے جو کھجور اورسنگترے کے درختوں سے گزرتا ہے۔ نخلستان کے ذریعے گھڑ سواری بھی سال کے آخر میں ہو گی۔
دسمبر سےنئی ایڈونچر وادی میں زپ لائن بھی بنائی جا رہی ہے۔
زیادہ آرام دہ تجربے کے لیے العلا کے فریش فارم کا دورہ وزیٹرز کو زرعی زندگی میں پھل چننے، جانوروں کی خوراک اور پودے لگانے کا موقع پیش کرتا ہے۔ کھجور کے 2.3 ملین درختوں سے لے کر 29 اقسام کے سنگتروں نے العلا کی معیشت اور روزمرہ کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
العلا فنون اور ثقافتی جگہ کے نئے مستقل تجربات کا بھی خیر مقدم کرے گا۔ العلا کے پرانے شہر کے قریب سابق سیکنڈری سکول کو لڑکیوں کے لیے دستکاری مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
ریستورانوں پر بھی محتاط غور کیا گیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں کھانے کے کچھ دلچسپ متبادل کے بارے میں مزید اعلانات کیے جانے ہیں۔
الشرق الاوسط اور اخبار 24 کے مطابق سیاح العلا کے تاریخی مقامات میں الحجر، جبل عکمۃ اور سلطنت دادان کی سیر کرسکیں گے۔ العلا  سات ہزار برس پرانے آثار قدیمہ سے مالا مال ہے۔  

بچوں کو تاریخی نوادر کی تلاش اور کھدائی کے مواقع مہیا ہوں گے۔(فوٹو عرب نیوز)

الجحر کی سیر کرنے والے سیاح منفرد تجربہ کرسکیں گے۔ یہاں وہ قدیم نبطی طرز معاشرت دریافت کرپائیں گے۔ الحجر میں لحیان بن کوزا کا مقبرہ ، اثلب پہاڑ، ایوان شاہی ، جبل احمر اور تاریخی کنواں دیکھیں گے جبکہ قدیم سلطنت دادان میں دادان اور لحیان شہنشاہیت کا دارالحکومت ان کے سامنے ہوگا۔ یہ ماقبل مسیح کے پہلے ہزاریے کے دوران دنیا کا ترقی یافتہ ترین شہر تھا۔ سیاح ایک دن میں یہاں کافی کچھ دیکھ سکیں گے۔  
نومبر میں سیاحوں کو الغرامیل چٹانوں کے پاس ستاروں کا دلربا منظر دیکھنے کو ملے گا۔ یہاں رات کے وقت یہ پروگرام ہوگا۔ اس موقع پر سیاحوں کو ریگستان میں خیمے کی زندگی کا تجربہ بھی کرایا جائے گا۔ ایک ماہر فلکیات ستاروں کی اہمیت، العلا کی تاریخ اور اس کے کلچر میں ستاروں کے کردار کے بارے میں معلومات پیش کرے گا۔  
سائیکلنگ کے لیے ایک ٹریک بنایا گیا ہے۔ یہ نخلستانوں اور سنترے کے باغات سے گزرتا ہے۔ سیاح اس پروگرام سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ ا س سال نخلستان میں گھڑ سواری ٹریک کا بھی اضافہ کیا جائے گا-  

 یادگاری تحائف فروخت کرنے والی دکانیں بھی کھولی جائیں گی۔( فوٹو ٹوئٹر)

دسمبر میں سیاحوں کو العلا کے پہاڑوں، چٹانوں اور ریگستانوں کے قدرتی مناظر سے بگھیوں میں گھومنے کا موقع دیا جائے گا۔ 
موٹر سائیکلوں کے لیے فیملی ٹریک ڈیزائن کیا جائے گا۔
پہلی بارعوام کے لیے قدیم العلا قصبے کے دروازے کھولے جائیں گے۔ تاریخی مقام کی ترمیم کے بعد متعدد مقامات سیاحوں کے لیے کھولے جائیں گے۔ سیاح طنطورۃ، آفتابی گھڑی، قلعہ موسی بن نصیر کی سیر کرسکیں گے۔ قدیم بازار میں گھوم پھر سکیں گے۔ یہاں جلد ہی دستی مصنوعات اور یادگاری تحائف فروخت کرنے والی دکانیں بھی کھولی جائیں گی۔
 العلا کے کلچر سے تعلق رکھنے والے لذیذ پکوانوں کے ریستوران بھی کھلیں گے۔ سیاحوں کو العلا زرعی فارموں کی سیر کا بھی موقع دیا جائے گا۔ 

شیئر: