Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر سے رابطہ

دونوں وزرا نے پاک سعودی، دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا (فوٹو: عرب نیوز)
پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ بن عامر السواحہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق دوران گفتگو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرا نے پاک سعودی، دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

شیئر: