Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بے بی شارک‘ گانا دیکھنے والوں کی تعداد دنیا کی آبادی کے برابر

یہ ویڈیو جنوبی کوریا کی کمپنی ’پنک فونگ‘ نے جون 2016 میں تیار کی (فوٹو: سکرین گریب)
بچوں میں مقبول گانے ’بے بی شارک‘ کی ویڈیو کو دنیا بھر میں سات ارب سے زائد افراد نے دیکھا ہے اور اس طرح اس نے یوٹیوب پر دیکھی جانے والی تمام ویڈیوز کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ ویڈیو جنوبی کوریا کی کمپنی ’پنک فونگ‘ نے جون 2016 میں تیار کی تھی۔
اس سے قبل لوئیس فونسی اور ڈیڈی یانکی کی ’ڈیسپاسیٹو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے ویڈیو تھی، لیکن اب یہ نمبر دو پر آ گئی ہے۔
نمبر تین پر جنوبی کوریا کے ریپر سائی کی ’گنگم سٹار‘ ہے اور نمبر چار پر وز خلیفہ کی ویڈیو ’سی یو اگین‘ ہے۔
یہ ویڈیو بچوں کے علاوہ بڑی عمر کے افراد نے بھی پسند کی۔
یہ ویڈیو پہلے جنوب مشرقی ایشیا میں وائرل ہوئی اور اس کے بعد امریکہ اور یورپ میں اسے بے حد پسند کیا گیا۔ یہ برطانیہ میں سنگل چارٹ پر نمبر چھ پر اور امریکہ میں 32 نمبر پر رہی۔
بچوں کے لیے گانے لکھنے والے جوناتھن رائٹ نے 2019 میں ’پنک فونگ‘ پر یہ کہہ کر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا تھا کہ انہوں نے اس کمپنی کے لیے اس سے پہلے ملتا جلتا گانا لکھا تھا اور اس کے کاپی رائٹس ان کے پاس تھے۔

شیئر: