Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایران معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے‘

سعودی وزیر خارجہ نے آن لائن سیمینار سے خطاب کیا ہے (فوٹو سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ’ ایران معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی اور پڑوسی ملکوں کے اندرونی امور میں مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے‘۔
وہ پیر کو وفاقی جرمنی اور جی سی سی ممالک کے درمیان تعاون اور سٹریٹجک مکالمہ کے زیر عنوان آن لائن سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ جی سی سی جنرل سکریٹریٹ اور جرمن عرب محبان سوسائٹی نے مشرکہ طور پر اہتمام کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسسی ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیجی ممالک اور جرمنی کے تعلقات کی تاریخ نوے برس پرانی ہے۔ مملکت اور جرمنی نے اپریل 1929 میں سعودی جرمن معاہدہ کرکے اس کی شروعات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ’ جی سی سی ممالک مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے جرمنی کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون  مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں‘۔
وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ’ہمیں با مقصد اور مفید تعاون کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پریکجہتی اور مشاورت کا مسسلسل اہتمام کرنا ہوگا۔ یہ کام اس لیے ضروری ہے کہ جرمنی اور خلیجی ممالک اپنے علاقے اور دنیا بھر میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں‘۔
فیصل بن سلمان نے کہا کہ’ جی سی سی ممالک کی سیاسی پوزیشن،جغرافیائی محل وقوع، اقتدار کے قوانین میں تسلسل، قدرتی وانسانی وسائل، اقتدصادی، سیاسی اور امن و سلامتی کا استحکام اس کا اہم ستون ہے۔ ایسے ماحول میں جبکہ علاقائی طاقتیں اپنے یہاں ترقی وخوشحالی کے لیے اپنے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں خلیجی ممالک علاقائی ممالک کی دھمکیوں، تناغاات اور کشمکش کے ماحول میں خوشحالی کا مرکز بنے ہوئے ہیں‘۔

شیئر: