Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کن ممالک میں مشکل کام ہے اور کیوں؟

دنیا میں پندرہ سے زائد ممالک ایسے ہیں جہاں مردوں کو شادی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
کس ملک ميں مردوں کو شادی کے ليے بيگمات کی تلاش ميں دشواری ہوتی ہے ایسے حالات میں جبکہ کچھ مرد اپنے خاندان کا بوجھ اٹھانے اور ذمہ داری سے کتراتے ہیں۔
سعودی جریدے الرجول کے مطابق  دنیا میں 15 سے زائد ممالک ایسے ہیں جہاں مردوں کو شادی کے لیے بیگمات کی تلاش رہتی ہے اور وہ بڑی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں حالانکہ ان ممالک میں عورتوں کی شرح مردوں سے کوئی زیادہ کم نہیں ہے۔
ان ممالک میں مردوں اورعورتوں کی شرح برابر ہے بہ نسبت ان ممالک کے جہاں عورتیں کم ہیں اور مرد کےلیے بیوی کا حصول دشوار ہوتا ہے، جیسا کہ لیبیا میں کئی سالوں سے عورتوں کی تعداد کم ہوچکی ہے۔ جہاں 07.1 فیصدمرداور 00.1 فیصد عورتوں کی تعداد ہوچکی ہے۔

لیبیا سمیت کئی ممالک میں کئی سالوں سے عورتوں کی تعداد کم ہوچکی ہے۔ فوٹو انسپلیش

کچھ ایسا ہی افریقہ میں ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ لوگوں کی خاندانی لڑائیاں ہیں جن کی وجہ سے عورتیں پڑوسی ممالک میں جانے پر مجبور ہوگئیں تاکہ اپنی جان بچا سکیں۔
افغانستان میں بھی حالت اس سے مختلف نہیں ہیں۔ فلپائن کو بھی اس وقت مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی قلت کا سامنا ہے جہاں عورتوں کی بڑی تعداد معاشی حالات کے پیش نظر نظرروزگار کے حصول کےلیے دیگر ممالک میں جا چکی ہے۔

۔ فلپائن کو بھی اس وقت مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی قلت کا سامنا ہے. فوٹو انسپلیش

اس فہرست میں آئس لینڈ اور ناروے بھی شامل ہیں جو صنفی فرق سے دوچار ہیں۔ جن کی حکومتیں اس وقت ایسے اقدامات شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جن سے مردوں کو شادی کرنے میں سہولت ہو اسی طرح غیرشادی شدہ خواتین کو اپنے ملک منتقل ہونے کی تاکید بھی کی جا رہی ہے۔

شیئر: