Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیونی: ’بچپن کے بہترین گانے کو برباد کرنے کا شکریہ‘

ٹی سیریز نے ری میک کیلئے سلمان احمد سے اجازت لی ہے اور یوٹیوب پرجنون بینڈ کریڈٹ بھی دیا ہے(تصویر : اے ایف پی)
نوے کی دہائی میں ریلیز ہونے والے جنون بینڈ کے سپر ہٹ گانے سے کون واقف نہیں، گلوکار علی عظمت ، گٹارسٹ سلمان احمد اور اس گیت کے بول لکھنے والے صابر ظفر نے مل کر پاکستانی میوزک انڈسٹری کو ہمیشہ یاد رہ جانے والے سپر ہٹ گانے دئیے۔
بالی وڈ ہو یا ہالی وڈ مخلتف ممالک ایک دوسرے کے گانوں اور فلموں کا ری میک بناتے رہتے ہیں ایسا ہی کچھ انڈیا کی مشہور کمپنی ٹی سریز نے بھی کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنون بینڈ کا گانا ’سیونی‘ کا ری میک جو مشہورگلوکار اریجیت سنگھ اور جیوتی نوران نے گایا ہے شئیر کیا ہے۔0
مگر پاکستانی عوام کو یہ ری میک کچھ خاص پسند نہیں آیا یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس گانے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 ٹوئٹر صارف حارث عمران نےاس  حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی کوئی اپنا ذاتی گانا بھی بنا لو یا سارے پاکستانی مشہور گانوں کے ری میک بنانے کا ہی ارادہ ہے’

ٹوئٹر صارف ابوبکرجٹ نے اصل سیونی کا نئے سیونی سے موازانہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اریجیت سنگھ کا بہت بڑا فین ہوں لیکن  اس مرتبہ انہوں نے ایک بہترین گانے کا حشر خراب کردیا آخر یہ کیا طریقہ ہوا کاپی وڈ‘

یاد رہے یہ گانا اپریل 1997 میں اس وقت کے مقبول ترین راک بینڈ ” جنون” نے ریلیز کیا تھا جس میں علی عظمت ، سلمان احمد اور برائن شامل تھے۔
جہاں کئی صارفین نے اس ری میک کو ناپسند کیا اور بالی وڈ پر خوب تنقید کی وہیں اکثر صارفین کا کہنا تھا کہ ٹی سیریز نے ری میک کیلئے سلمان احمد سے اجازت لی ہے اور یوٹیوب پرجنون بینڈ اور سلمان کوکریڈٹ بھی دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ہونے والی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے ٹوئٹر صارف توحید نے کہا کہ ’بے شک یہ بات قابل تعریف ہے کہ گانے کا ری میک اجازت لے کر بنایا گیا ہے اور کریڈیٹ بھی دیا گیا ہے لیکن جنون جیسا جادو جگانا ہر کسی کے  بس کی بات نہیں‘

ٹوئٹر صارف شہریار نے لکھا کہ ’ہمارے بچپن کا گانا تباہ و برباد کرنے کا بہت شکریہ‘

موسیقی کے اس سفر کے دوران جنون بینڈ نے نہ صرف جذبہ جنون ، سیونی، ، یار بنا دل میرا نہیں لگدا، گھوم تانا اور گرج برس جیسے کئی مشہور گانے بنائے بلکہ صوٖفی گانوں کو بھی ایک منفرد انداز میں پیش کیا، تاہم 2008 میں یہ بینڈ ایک ساتھ کام نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا۔ گذشتہ سال یہ بینڈ پی ایس ایل میں ایک ساتھ نظر آیا تھا۔

شیئر: