ماہرین کے مطابق کلاک الارم کا استعمال موبائل الام کی بہ نسبت زیادہ بہتر ہے۔ فوٹو انسپلیش
موبائل فون کی ایجاد سے بے شمار آلات کا استعمال کم ہوگیا، جیسے گھڑیاں، کیمرے، چارج لائٹ اورالارم کلاک وغیرہ۔ اب دنیا بھر میں کروڑوں لوگ الارم کلاک کی بجائے موبائل الارم استعمال کرتے ہیں۔ البتہ اس سے انسانی طبعیت پر کچھ منفی اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں اور لوگوں کو دوبارہ سے الارم کلاک کے استعمال پر مجبور کر رہے ہیں۔
موبائل کی بجائے الارم کلاک استعمال کرنے کی وجوہات:
موبائل فون کے الارم کی آواز الارم کلاک سے مختلف ہوتی ہے، کیونکہ الارم کلاک اسی مقصد کےلیے تیار کیے جاتے ہیں۔
موبائل فون میں انسان صبح سویرے جاگنے کے بعد مشغول ہو جاتا ہے۔
موبائل کے الازم پر جاگ کر انسان اسی میں مشغول ہو جاتا ہے۔ جس کا انسانی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ فوٹو انسپلیش
رات بھر کے میسجز، ای میلز وغیرہ جاگنے کے فوراً بعد دیکھتا ہے۔ جس کا انسانی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔
ماہرین طب بستر پر موبائل کے استعمال سے منع کرتے ہیں کیونکہ سونے سے قبل اگر موبائل استعمال کیا جائے تو کافی دیر نیند نہ آئے کا خدشہ ہو سکتا ہے جو صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔
یہ بھی ممکن ہے سونے کے دوران آپ کے موبائل کی بیٹری ختم ہو جائے اورآپ صبح وقت پر نہ جاگ سکیں۔