Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی سیاحوں کو لے کر پہلی پرواز دبئی پہنچ گئی

سیاحت اور سفر کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
فلائی دبئی کی پہلی پرواز تل ابیب سے اسرائیلی سیاحوں کو لے کر اتوار کو دبئی پہنچی ہے۔
فلائی دبئی کی فلائٹ 8194  نے تقریبا تین گھنٹے کی پرواز کے بعد فلک بوس عمارتوں کے شہر دبئی میں لینڈ کیا ہے۔
بجٹ ائیر لائن، فلائی دبئی نے ایک بوئنگ 737 طیارہ  سیاحوں کو لانے کےلیے تل ابیب ائیر پورٹ روانہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ فلائی دبئی نے دبئی اور تل ابیب کے درمیان 26 نومبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

فلائی دبئی اس روٹ پر ہفتہ وار 14 پروازیں چلائے گی۔(فوٹو عرب نیوز)

ائیر لائن نے اتوار کو چلائی جانے والی پرواز کو بغیر کسی وضاحت کے سیاحوں کےلیے کمرشل چارٹرڈ پرواز قرار دیا ہے۔
 امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق فلائی دبئی اس روٹ پر ہفتہ وار 14 پروازیں چلائے گی۔ روزانہ دو پروازیں دبئی اور تل ابیب کے درمیان چلیں گی۔ فلائی دبئی ڈاٹ کام پر اس کی بکنگ دستیاب ہے۔
 اس پیشرفت کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے ٹرانسپورٹ معاہدہ کے بعد کیا گیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کی فضائی کمپنیوں کے درمیان مسافر اور کارگو آپریشنز کو شروع کیا جاسکے گا۔
اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دوروں، سیاحت اور سفر کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔

شیئر: