Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈیز گالف ٹورنامنٹ، سعودی عرب عالمی مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار

ٹورنامنٹ رائل گرینز گالف اور کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب پہلی پروفیشنل لیڈیز گالف ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاری کرتے ہوئے محفوظ زونوں کے ساتھ بین الاقوامی براہ راست کھیلوں کا خیر مقدم کر رہا ہے۔
کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی (کے اے ای سی) میں ’ببلز‘اور بائیو سکیور انوائرمنٹ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ایلیٹ لیول یورپی لیڈیز ٹور گالف ٹورنامنٹ میں ہوگا۔
مملکت کے پبلک انویسٹمینٹ فنڈ کے ذریعے  12 سے 15 نومبر تک جاری رہنے والے آرامکو سعودی لیڈیز انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین میں ایک ملین ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے جبکہ 17 سے 19 نومبر تک جاری رہنے والے  سعودی لیڈیز انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں 500000 ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ 
دی ببلز میں تین ہفتوں کے دوران 500 سے 600 کے درمیان افراد رہائش پذیر ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں 1500 سے زیادہ کویڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے جن میں ایونٹ کے 110 کھلاڑیوں کے لیے کم از کم تین تین ٹیسٹ شامل ہیں۔ کیڈیز اور ٹورنامنٹ کے عملے کی بھی جانچ ہوگی۔
لیڈیز یورپین ٹور پلیئرز، ایونٹ کے عملے اور اہلکاروں کے ٹورنامنٹ سےقبل محفوظ علاقوں میں داخلے کی اجازت ملنے سے پہلے کے اے ای سی پہنچنے پر کویڈ 19 کے ٹیسٹ ہوں گے جہاں وہ ایونٹ کے دوران ہوٹلوں میں رہیں گے۔ 
یہ اقدامات ہر ایک کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لاگو کیے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت کے تمام پہلوؤں کو آزاد ماہرین نے دیکھا ہے جو خطرے کی بہترین تشخیص اور کویڈ 19 کے طریقۂ کار کے ماہر ہیں۔ ان میں سپورٹ انگلینڈ کے اہم مشیر ڈاکٹر اینڈریو مرے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تکنیکی مشیر شامل ہیں۔

 لیڈیز یورپی ٹور گالفرز کو محفوظ ماحول فراہم کر سکیں گے( فوٹو عرب نیوز)

گالف سعودی اور دی سعودی گالف فیڈریشن کے سی ای او ماجد السورور نے کہا ’ہم کویڈ 19 کی احتیاطی تدابیر  پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بین الاقوامی کھیلوں کو مملکت میں واپس لانے کےلیے ایک محفوظ زون کی تعمیر کر رہے ہیں۔ یہ علاقہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہم لیڈیز یورپی ٹور گالفرز کو محفوظ ماحول فراہم کر سکیں بلکہ وسیع تر کیمونٹی کی حفاظت بھی کر سکیں۔ اس لینڈ مارک ایونٹ سے ہمیں یہ ظاہر کرنے کی اجازت ملے گی کہ سعودی عرب ایک بار پھر بڑے عالمی واقعات کی میزبانی کے لیے تیار ہے جبکہ گالف کا زبردست کھیل نوجوان سعودیوں اور سعودی گالفرز کی اگلی نسل کو متاثر کرنے والا بھی ہے۔
یہ ٹورنامنٹ سعودی ساحلی ریزورٹ رائل گرینز گالف اور کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا جس کو کویڈ 19 کی احتیاطی تدابیر کے مطابق ڈھال لیا گیا ہے۔
اس ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں اور کیڈیز کے ساتھ، 2 میٹر کا سماجی فاصلہ ہر وقت برقرار رکھا جائے گا۔

کھلاڑیوں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے( فوٹو عرب نیوز)

گالف کورس سے دور کھلاڑیوں کو اپنے ہوٹلوں میں سپورٹس روم ،سنیما سکرین، جم اور سوئمنگ پول کے ذریعے تفریع فراہم کی جائے گی۔
اس ٹورنامنٹ کے ذریعے مملکت میں کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی واپسی کی نشاندہی کی گئی ہےجس کا مقصد سعودی وژن 2030 اصلاحاتی منصوبے کے تحت اگلی نسل کو متاثر کرنا ہے۔

شیئر: