Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کو 23 ارب ڈالر کا دفاعی سامان فروخت کرنے کی منظوری

ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
 امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالر سے زیادہ کا جدید دفاعی سامان فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
 امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے 23.37 ارب ڈالر کے پیکیج کے تحت متحدہ عرب امارات کو جدید ترین جنگی جہاز ایف 35 فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ ابراہم معاہدے کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امارات کے تاریخی معاہدے سے خطے کے سٹریٹیجک منظر کو مثبت طور پر تبدیل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
 پچاس ایف 35 لائٹنگ II طیاروں کےساتھ اٹھارہ ایم کیو- 9 بی بغیر پائلٹ ایریل سسٹم، فضا سے فضا اور فضا سے زمین  پر استعمال ہونے والے جنگی سامان کا پیکیج شامل ہے۔

شیئر: