Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب سمیت خطے کا دورہ کریں گے

’ایران پر مزید دباؤ بڑھانا امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے اہم مقاصد میں شامل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیو سعودی و خلیجی ریاستوں سمیت خطے کے متعدد ممالک کا دورہ کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے دورے میں امارات، قطر، ترکی، جارجیا اور اسرائیل بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’امریکہ کی حالیہ انتظامیہ کی بقیہ مدت میں ایران پر مزید دباؤ بڑھانا وزیر خارجہ کے دورے کے اہم مقاصد میں شامل ہے‘۔
پمپیو نے دورے کے متعلق کہا گیا ہے کہ ’مشرقی وسطی میں امن و امان اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا‘۔

شیئر: