Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران: خطے کی ثقافتی میراث کو محفوظ رکھنے میں مقامی افراد کا اہم کردار

مقامی افراد میں نادر اشیا جمع کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
نجران ریجن میں گزشتہ چند برسوں کے دوران مقامی سطح پر ورثے کے شوقین افراد کے درمیان نادر اشیا جمع کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
یہ ورثہ خطے کی تہذیب اور گزشتہ نسلوں کی زندگیوں سے جڑے تاریخی ادوار کو دستاویز کرتا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اہل نجران نجی میوزیم قائم کرکے نجران کی ثقافتی میراث کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان میوزیم میں نوادرات، روایتی اوزار، ملبوسات، تصاویر موجود ہیں جو روزہ مرہ کی زندگی اور رسم و رواج کی عکاسی کرتی ہیں۔
بعض نجی میوزیم میں ایسی اشیا بھی دیکھی جا سکتی ہیں جو سعودی ریاست کے ترقی کے مراحل کی عکاسی کرتی ہیں۔
نجران کے علاقے میں موجود نجی میوزیم میں قدیم گھریلو استعمال کی اشیا، مٹی کے برتن، زیوارت، تلواریں، قدیم کتب اور مخطوطات بھی رکھے گئے ہیں۔

کچھ مقامی افراد خاندانی و سماجی یادداشتوں کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنی تہذیب و روایت کو منتقل کر سکیں۔

ریجن میں کمیونٹی کے متعدد انیشیٹیو بھی سامنے آئے ہیں جن کا مقصد نوادرات جمع کرنے کے شوق کو منظم کرنا ہے۔ ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق آگاہی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

 

شیئر: