Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان فلاحی ادارے كی طرف سے راشن

امداد سے پاکستان میں 50 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے (فوٹو: سعودی ایمبیسی)
شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے سات ہزار فوڈ پیکجز كی تقسیم شروع كی جا رہی ہے جس سے پاكستان میں تقریباً 50 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے۔
اس فوڈ پیكیج میں تمام ضروری اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیکج 41 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 20 كلو فائن آٹا، پانچ كلو چاول، پانچ لیٹر كوكنگ آئل، پانچ كلو دال چنا، پانچ كلو چینی اور ایک كلو چائے شامل ہے۔
اس امدادی پیکچ كی مالی لاگت تین لاكھ ڈالر (تقریباً 5 كرورڑ روپے) بنتی ہے جو کہ این ڈی ایم اے اور حیات فاؤنڈیشن كے تعاون سے صوبہ سندھ كے سات اضلاع (بدین، عمر كوٹ، میرپور خاص، سجاول، سانگھڑ، دادو اور تھرپاركر) میں شفاف طریقے سے تقسیم كیا جائے گا۔

شیئر: