Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا عمان کے ساتھ زمینی سرحد کھولنے کا فیصلہ

عمانی شہریوں پر لازم ہے کہ وہ آتے ہی سرحدی چوکیوں پر کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائیں (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے اثرات کا مقابلہ کرکے کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے اور ریکارڈ مدت میں نمو کو بحال کرنے کے لیے ایک منظم ردعمل کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اس مقصد کے لیے نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی، فیڈرل اتھارٹی برائے شناختی اینڈ سٹیزن شپ اور وزارت امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے پیر 16 نومبر 2020 سے ریاستی سطح پر زمینی راستوں کے ذریعے نقل و حرکت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ایک مشترکہ بیان میں تینوں اداروں نے بتایا کہ عمانی شہریوں کو زمینی راستوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کے لیے پیشگی منظوری سے استثنیٰ حاصل ہے۔
عمانی شہریوں کو پی سی آر کا منفی رزلٹ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی بشرطیکہ یہ ٹیسٹ ان کے ملک میں تصدیق شدہ لیبارٹریوں سے کرایا گیا ہو اور یہ 48 گھنٹوں سے پرانا نہ ہو۔
عمانی شہریوں پر لازم ہے کہ وہ آتے ہی سرحدی چوکیوں پر کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائیں اور الحسن ایپلی کیشن انسٹال کرکے منظور شدہ پروٹوکول کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
اگر وہ مسلسل چار دن متحدہ عرب امارات میں قیام کرتے ہیں تو چوتھے دن ان پر پی سی آر ٹیسٹ لازم ہوگا۔ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ ملک میں آنے والے سیاحوں کے لیے قرنطینہ کا طریقہ کار مقامی طریقہ کار کے مطابق ہے۔
اگر کسی شخص کا ملک میں داخلے کے وقت کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق داخلے سے انکار کے طریقہ کار کا اطلاق ہوگا۔

شیئر: