Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نصف سعودی صارفین ہر ہفتے آن لائن خریداری کرتے ہیں

24 فیصد ہفتے میں دو سے تین بار آن لائن شاپنگ کرتے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کی جانے والے ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مملکت کے نصف صارفین کم از کم ہر ہفتے آن لائن خریداری کرتے ہیں۔
پوڈین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق  سروے کرنے والوں میں سے 24 فیصد ہفتے میں دو سے تین بار آن لائن شاپنگ کرتے ہیں جبکہ 11 فیصد روزانہ شاپنگ کرتے ہیں۔
پوری دنیا میں جاری کورونا وائرس کی وبا  کے باعث رواں برس آن لائن شاپنگ عروج پر ہے کیونکہ وبائی بیماری سے متعلق لاک ڈاون نے دکانیں بند کر دای ہیں۔ اب کچھ آن لائن ریٹیلرز نے ڈلیوری کمپنیوں پر زیادہ بوجھ بننے کے بعد مصروف سال کے اختتامی سیزن کی مدت میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھا ہے( فوٹو عرب نیوز)

پوڈین کے سی ای او مارک پاور  نے کہا ’عالمی وبا سعودی عرب میں پہلے ہی سے تیزی سے بڑھتی ہوئی  آن لائن شاپنگ کو اپنانے میں تیزی لائی ہے۔ ایسے صارفین جنہوں نے ای کامرس کو اپنانے میں سست روی کا مظاہرہ کیا تھا  وہ لاک ڈاؤن کے تحت اس چینل کو گلے لگانے پر مجبور تیار ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا ’ہم اب ایسے برانڈز دیکھ رہے ہیں جو صارفین کے طور طریقوں میں اس تیزی کے ساتھ تبدیلی لا رہے ہیں۔ 
لباس اور خوبصورتی سے قدرے آگے مملکت میں آن لائن خریداری میں الیکٹرانکس سرفہرست ہے۔
اطلاعات کے مطابق سمارٹ سپیکر کی ملکیت دنیا میں سب سے اوپر 73 فیصد ہے جو پہلے ہی خرید چکے ہیں یا خریدنے کے خواہاں ہیں۔

ایمیزون ڈاٹ ایس اے مملکت میں سب سے زیادہ مقبول آن لائن ریٹیلر ہے(فوٹوعرب نیوز)

تحقیق کے مطابق ایمیزون ڈاٹ ایس اے مملکت میں سب سے زیادہ مقبول آن لائن ریٹیلر ہے جہاں 64 فیصد صارفین باقاعدگی سے خریداری کرتے ہیں۔ نون59.7 فیصد صارفین کے ساتھ دوسرے جبکہ جریر 45 فیصد صارفین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دنیا بھر میں حال ہی میں شائع ہونے والی سٹڈیز کے مطابق رواں ماہ سے لے کر کرسمس کے درمیان بہتر آن لائن شاپنگ متوقع ہے۔
میک کینسی کے ذریعے پیرسکوپ سٹڈی سے معلوم ہوا ہے کہ 55 فیصد صارفین بلیک فرائیڈے شاپنگ میں شرکت کی توقع ہے جس میں ایمیزون پرائم ڈے پر خریداری کے لیے 43 فیصد کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

شیئر: