Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف ملکوں سے اسلحے کی خریداری کا آپشن موجود ہے: الجبیر

جرمنی کی اسلحے کے سودے پر پابندی کی تجویز غیر منطقی ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے  جنگ یمن کی وجہ سے اسلحے کی برآمد کی پابندی سے متعلق جرمنی کی تجویز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ سعودی عرب کے پاس کئی ملکوں سے اسلحہ خریدنے کا آپشن موجود ہے۔ جرمن ہتھیار اس کی مجبوری نہیں ہے‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الجبیر نے جرمن خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ ’جنگ یمن کی وجہ سے سعودی عرب کے لیے اسلحے کے سودے پر پابندی کی تجویز غیر منطقی ہے‘۔
انہو ں نے کہا کہ’ یمن میں جنگ پر ہمیں مجبور کیا گیا ہے۔ یہ  ایک جائز اور آئینی جنگ ہے۔ سعودی عرب متعدد ملکوں سے اسلحہ خرید سکتا ہے اور وہ ایسا ہی کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ  جرمنی میں حکمراں  اتحاد نے مارچ 201`8 میں حکومت سازی کے معاہدے میں طے کیا تھا کہ جنگ یمن میں براہ ست شریک تمام فریقوں کو اسلحے کی سپلائی روک دی جائے گی۔

شیئر: