Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس اہلکار کو ’گبر سنگھ‘ بننا مہنگا پڑ گیا

یہ ڈائیلاگ اصل میں 1975 میں بالی ووڈ کی مشہور فلم ’شولے‘ میں امزاد خان نے بولا تھا۔ (تصویر : ٹوئٹر- انوراگ دیورے )
کچھ فلموں اور ڈراموں کے کئی ڈائیلاگ اتنے مشہور ہوجاتے ہیں کہ ان کا استعمال ہم اکثر عام زندگی میں بھی کرتے رہتے ہیں ایسا ہی کچھ مدھیہ پردیش میں ایک پولیس افسرکے ساتھ ہوا مگر انہیں بالی وڈ فلم ’شعلے‘ کا ایک مشہور ڈائیلاگ بولنا مہنگا پڑ گیا۔
ریاستی درالحکومت بھوپال سے تقریبا 300 کلومیڑ دور واقع ضلع جابوا میں گشت کرتے ہوئے سپیکر پراونچی آواز میں فلم شعلے کا نعرہ لگانے کے لیے پولیس آفسر کوشوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر نہ صرف شیئر کی  جا رہی ہے بلکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے اس ویڈیو میں سپیکر پر نعرے لگانے والے افسر کلیان پورہ پولیس سٹیشن کے انچارج ہیں۔
15 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں مسٹر ڈانگی اپنی پولیس جیپ میں سوال میگا فون کے ذریعے ’سو جا بیٹے ورنہ گبر آجائے گا‘ کا ایک تبدیل شدہ جملہ بولتے دکھائی دے رہے ہیں۔
’کلیان پور سے 50 کلومیڑ کی دوری پر جب بھی کوئی بچہ روتا ہے تو ماں کہتی ہے کہ چپ ہو جا بیٹا نہیں تو ڈانگی آجائے گا‘
یہ ڈائیلاگ اصل میں 1975 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی مشہور فلم ’شعلے‘ میں امجد خان نے بولا تھا۔
سرکاری حکام کے مطابق پولیس آفیسر ڈنگی کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ سینیئر پولیس عہدیدار آنند سنگھ کا کہنا ہے کہ ’ابتدائی تفتیش کے بعد اس معاملے پرمزید کارروائی کی جائے گی۔‘

شیئر: