Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارچ سے اتحاد ایئر کی اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں

اتحاد ایئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پروازیں 28 مارچ سے شروع ہوں گی (فوٹو: اے ایف پی)
ابو ظہبی کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر نے کہا ہے کہ وہ اگلے برس سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔
عرب نیوز کے مطابق اتحاد ایئر نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ پروازیں 28 مارچ سے شروع کی جائیں گی۔
یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب ایوی ایشن انڈسٹری کورونا وائرس کی وبا کے باعث بحران سے دوچار ہے۔ اتحاد ایئر نے ملازمین کی تعداد میں بھی کمی ہے۔
ابوظہبی نے غیر ملکیوں کو ایئرپورٹ میں داخل کی اجازت نہیں دی ہے اور یہ بھی نہیں بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیاں کب تک قائم رہیں گی۔
تاہم دبئی نے غیر ملکی مسافروں کو ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔
امارات کی سرکاری ایئر لائن فلائی دبئی رواں ماہ تل ابیب کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی، جبکہ دبئی ایئر پورٹ آپریٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فضائی کمپنیاں ’اسرایئر‘، ’ارکیا‘ اور ’ای ایل اے ایل‘ تل ابیب سے دبئی کی پروازیں دسمبر سے شروع کرے گی۔
اتحاد، فلائی دبئی اور اسرائیل کی ’ای ایل اے ایل‘ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان رواں ماہ سے چارٹر پروازیں شروع کی تھیں۔

شیئر: