Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 53 ہزار 918 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 سے کم مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق  منگل 17 نومبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 362 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 'اس طرح  مملکت میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 53 ہزار 918 ہو گئی ہے۔‘
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 436 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین لاکھ 41 ہزار 104 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔'

نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی(فوٹو ایس پی اے)

’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر سات ہزار 122 رہ گئی ہے جن میں سے 816 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
 وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 16 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح مملکت میں اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 692 ہو چکی ہے۔‘
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 49 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 بیان میں کہا گیا کہ  ریاض 35، مکہ 29، حائل 21، خمیس مشیط 16، الھفوف 14، ینبع 12، طائف 10، جدہ 8 اور بریدہ میں7 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 14 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 13 شہروں میں دو، دو اور 10 شہر میں تین، تین جبکہ 5 شہروں میں، چار، چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔ 'وہ افراد جو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے سنجیدگی اختیار نہیں کرتے انہیں چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔'
ّسماجی فاصلے کے اصول کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں تاکہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔ٗ

شیئر: