Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی حملے میں تین شامی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے شام مین القدس فورس کے ملٹری ٹارگٹس اور شامی فوج کو نشانہ بنایا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
اسرائیل نے بدھ کو شام پر فضائی حملے کیے جس میں اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی حملے میں تین شامی فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حملے شمالی سرحد کے ساتھ دھماکے خیز مواد ملنے کے بعد جوابی کاروائی کے طور پر کیے گئے۔
 
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق فوج نے ایران کے القدس فورس کے ملٹری ٹارگٹس اور شامی فوج کو نشانہ بنایا۔
بیان کے مطابق نشانہ بنائے گئے ٹارگٹس میں سٹوریج کی سہولیات، ہیڈکوارٹرز اور ملٹری کمپاؤنڈ شامل تھے۔
شام کی سرکاری خبر ایجنسی سنا کے مطابق حملے میں تین شامی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
2011 میں شام میں شروع ہونے والے سول وار کے بعد سے اسرائیل نے شام پر سینکڑوں فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں جس میں ایرانی اہداف، حزب اللہ اور شامی افواج کو نشانہ بنایا گیا۔
منگل کو اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ سرحد کے ساتھ اسرائیل کی حدود میں آئی ای ڈیز ملے ہیں۔

شیئر: