Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے محلوں میں 5 دن تعطل کے بعد پانی کی سپلائی بحال

’فیصلیہ، روضہ، سلامہ، محمدیہ، النعیم اور بوادی میں پانی کی سپلائی آج سے بحال کر دی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے 9 محلوں میں 5 دن تک تعطل کے بعد پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پانی کمپنی نے کہا ہے کہ ’جدہ کے محلوں فیصلیہ، روضہ، سلامہ، محمدیہ، النعیم، زہرا، نہضہ، خالدیہ اور بوادی میں پانی کی سپلائی آج سے بحال کر دی گئی ہے‘۔
قبل ازیں کمپنی نے اعلامیہ جاری کرکے انتباہ کیا تھا کہ کنگ فہد اور صاری روڈ پر پل کی تعمیر کے باعث مذکورہ محلوں کو سپلائی کرنے والی مرکزی پائپ لائن بند کردی جائے گی‘۔
پانی کے تعطل کے باعث مذکورہ محلوں کی بعض عمارتوں میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی فراہم کیا جاتا رہا ہے جبکہ بعض  دیگر عمارتوں میں پانی کا ذخیرہ موجود تھا۔

شیئر: