Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے 19 ہلاکتیں، مزید 224 کیسز کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 489 افراد صحیات ہوئے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گذشتہ ایک روز میں کورونا کے مزید 224 مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 258 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 19 ہلاکتیں ہوئی جس کے ساتھ ہی اب تک اس مہلک مرض سے 5 ہزار 780 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے 489 افراد صحیات ہوئے۔ مجموعی طور پر کووڈ 19 سے 3 لاکھ 43 ہزار 371  افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

 دیگر شہروں کے مقابلے میں ریاض میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو، ٹوئٹر)

مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 785 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ 6 ہزار 107 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے تاہم انکی حالت تشویش ناک نہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران تصدیق ہونے والے کورونا کیسز میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد ریاض میں رہی جہاں 51 افراد کا کووڈ 19  کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ ینبع میں 21 ، مکہ مکرمہ 19 ، مدینہ منورہ 17 ، بریدہ 9 ،ِ جدہ اور عنیزہ میں 8 ، آٹھ افراد کووڈ 19 میں مبتلا پائے گئے۔
دیگر شہروں میں الخرج میں مریضوں کی تعداد 7 رہی جبکہ قریہ العلیا اور نجران میں 6 ، چھ ، یدمہ 5 ، دمام ، الدنم ، المجمعہ میں 4 ، چار ، المبرز ، الھفوف، ریاض الخبرا، ابھا ، بلسمر ، حائل اور تبوک میں 3 ، تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 سعودی عرب کے 7 شہروں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ، دو جبکہ 20 شہروں میں ایک ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
 وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر اسی طرح عمل کرنا ضروری ہے جس طرح ابتدا میں کیا جاتا تھا۔

مملکت کے 20 شہروں میں ایک ، ایک مریض کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے اس لیے ہاتھوں کو مسلسل دھونے یا جراثیم کش محلول سے صاف کرتے رہیں علاوہ ازیں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کریں جبکہ گھروں سے باہر جاتے وقت منہ اور ناک کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ اس مہلک وائرس سے بچا جا سکے۔

شیئر: