Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فیصل المقداد ‘ شامی وزیر خارجہ مقرر  

فیصل المقداد شام کے معروف سیاستدان اور سفارتکار ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
شامی صدر بشار الاسد نے فیصل المقداد کو وزیر خارجہ اور بشار الجعفری کو ان کا نائب مقرر کر دیا ۔ شامی خبر رساں ادارے سانا کے مطابق شامی صدر نے بسام الصباغ کو اقوام متحدہ میں شام کا مستقل سفیر متعین کر دیا ۔  
ولید المعلم کی صحت کئی برس سے خراب چل رہی تھی ۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ 2006 میں وزیر خارجہ کے طور پر تعینات کیے گئے تھے ۔ نئی تقرریاں ولید المعلم کی وفات کے بعد کی گئی ہیں جس کا انتقال گزشتہ پیر کو 79 سال کی عمر میں ہو گیا تھا ۔ وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے منصب پر سرفراز تھے ۔المقداد اس سے قبل شام کےنائب وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ میں اپنے ملک کے سفیر رہ چکے ہیں ۔  
فیصل المقداد شام کے معروف سیاستدان اور سفارتکار ہیں ۔ یہ 1954کو درعا میں پیدا ہوئے تھے ۔ شادی شدہ ہیں ، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کے باپ ہیں ۔ 1993 میں براگ کی چھارم یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں پی ایچ ڈی ہیں ۔ 

شیئر: