Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے ایئرپورٹس پر دس سال میں مسافروں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز

اسی عرصے میں طیاروں کی آمدورفت 6.4 ملین ریکارڈ کی گئی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
متحدہ عرب امارات نے سول ایوی ایشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
وام نے وفاقی مسابقتی اور شماریات مرکز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا’ 2015 سے 2024 کے دوران امارات کے ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمد ورفت ایک ارب سے تجاوز کرگئی۔‘
 2015 میں مسافروں کی تعداد 114.8 ملین تھی جو 2024 میں بڑھ کر 147.8 ملین ہو گئی، جبکہ 2015 سے 2024 کے دوران مسافروں کی کل تعداد جس میں آمد، روانگی اور ٹرانزٹ سامل ہے ایک ارب سے زیادہ ہے۔
اسی عرصے میں طیاروں کی آمدورفت 6.4 ملین سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ صرف 2024 میں یہ تعداد 8 لاکھ رہی ہے۔
 امارات نے ایئر ٹرانسپورٹ کوالٹی انڈیکس میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ پانچ دیگر انڈیکیٹرز میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنا کر خطے اور دنیا میں اپنی مسابقت مضبوط کی ہے۔
اماراتی وزیر اقتصادیات و سیاحت اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین عبداللہ بن طوق المری نے کہا کہ ’یہ کامیابیاں قیادت کی رہنمائی میں تیار کردہ قومی حکمتِ عملی اور اقدامات کا نتیجہ ہیں۔‘

 

شیئر: