قطر کے وزیراعظم نے خبرار کیا ہے کہ دوحہ میں حماس پر ہونے والے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ’ہمارے خیال میں آج ہم فیصلہ کن لمحے پر پہنچ گئے ہیں۔ پورے خطے کی طرف سے ان وحشیانہ اقدامات پر ردعمل آنا چاہیے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’قطر اس جارحانہ حملے کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
قطر: اسرائیل کا دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر فضائی حملہNode ID: 894401
وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے باوجود غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے لیے ثالث کا کردار ادا کرتے ہیں گے۔
‘خطے میں ثالثی کا عمل جاری رکھنے سے ہمیں کوئی چیز نہیں روک سکتی۔‘
دوسری جانب قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کہا کہ ان کا ملک اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
تاہم قطر نے امریکہ کی طرف سے اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع ملنے کی تردید کی ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ’قطر کو حملے کی پیشگی اطلاع دینے کے حوالے سے گردش کرنے والے بیانات غلط ہیں۔ ایک امریکی اہلکار کی جانب سے کال تب موصول ہوئی جب دوحہ میں اسرائیلی حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔‘