Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: چند قیدی خواتین کورونا کا شکار

’کورونا کی شکار ہونے والی خواتین قیدیوں کو مناسب طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بحرینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ویزوں کی خلاف ورزیوں کے الزام میں قید چند غیر ملکی خواتین کو کورونا لاحق ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’کورونا کی شکار قیدی خواتین کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مناسب انتظام کیا گیا ہے‘۔
’جیل میں کورونا کے انسداد کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں جبکہ وائرس کی شکار قیدیوں کو علیحدہ کر دیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ بحرین میں 85 ہزار 705 افراد کو کورونا لاحق ہوا ہے جبکہ 338 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
 
 

شیئر: