Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض؛پرس چھیننے اور جیبیں کاٹنے والا گروہ گرفتار 

گروہ 9 افراد پر مشتمل ہے جنہوں نے 17 وارداتوں کا اعتراف کرلیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ شہر کے جنوبی اور وسطی بازاروں میں خواتین سے پرس چھیننے اور صارفین کی جیبیں تراشنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پولیس کے معاون ترجمان نے بتایا کہ وارداتیں کرنے والا یہ گروہ موٹر سائیکلوں پر سوار رہتا اور خریدوفروخت کےلیے آنے والی خواتین سے پرس چھین کرفرار ہوجاتے تھے ۔
اس گروہ کے بعض عناصر جیب تراشی کا دھندے میں بھی ملوث تھے۔  
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ دو سعودی شہریوں اور سات یمنیوں پر مشتمل ہے ۔ یمنی ملزمان غیر قانونی طور پر مقیم ہیں انہوں نے 17 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ۔
دوران تفتیش ملزمان نے اقرار کیا کہ انہوں نے جیب تراشی اور پرس چھیننے کی وارداتیں البطحاء، الاسکان ،الدیرہ، منفوحہ اور العزیزیہ کے علاقے میں کیں۔ 
الکریدیس نے مزید بتایا کہ واردات کرنے والوں کے قبضے سے 33 ہزار مسروقہ ریال برآمد ہوئے ۔ انہیں حراست میں لیکر قانونی کارروائی کےلیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔ 

شیئر: