Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا گوگل پیسے کمانے میں مدد کر سکتا ہے؟

ٹاسک میٹ (بیٹا) نام کا کہ ایپ صارفین کو معمولی کاموں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ فوٹو: ان سپلیش
اب تک گوگل نے ہر عمر کے صارفین کی معلومات حاصل کرنے میں بہت مدد کی، یہاں تک کہ ’تحقیق‘ کے فعل کے بجائے بھی ’گوگل کرنے‘ کی اصطلاح کا استعمال ہونے لگا ہے۔
اب گوگل نے اپنی سروسز کو ایک قدم آگے لے جاتے ہوئے صارفین کو گھر بیٹھے کچھ رقم کمانے میں مدد دینے کے لیے ایک ایپ متعارف کروائی ہے۔
ٹاسک میٹ (بیٹا) نام کی یہ ایپ صارفین کو معمولی نوعیت کے کاموں تک رسائی فراہم کرتی ہے۔
یہ کام دنیا بھر میں موجود مختلف کاروبار چلانے والے افراد اس ایپ ہر ڈالتے ہیں۔
مثال کے طور پر قریب کے کسی ریستوران کی تصویر لینا، کسی سروے میں اپنی ترجیحات بتانا یا انگریزی سے اپنی مقامی زبان میں جملوں کا ترجمہ کرنا۔
صارفین ان کاموں کا انتخاب کرسکتے ہیں جس میں ان کی دلچسپی ہو۔
ایپ پر دیے ہوئے کام کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی کیے جاسکتے ہیں۔
ان کاموں کے بدلے صارفین کو ان کی مقامی کرنسی میں رقم ادا کی جائے گی۔

صارفین ان کاموں کا انتخاب کرسکتے ہیں جس میں ان کی دلچسپی ہو۔ فوٹو: پلاے سٹور

رقم کی ادائیگی کے لیے ایپ میں پیمنٹ پارٹنرز دیے ہوئے ہوں گے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے صارفین کو اپنا ای والٹ اکاؤنٹ رجسٹر کروانا ہوگا اور جس وقت ان کا کام مکمل ہو گیا ہو اس وقت ’کیش آؤٹ‘ کا بٹن دبا کر اپنی کمائی ہوئی رقم حاصل کر سکیں گے۔
ٹاسک میٹ (بیٹا) فی الحال صرف اس سروس کو آزما رہا ہے۔ اس لیے صرف کچھ ٹیسٹرز کو اس تک رسائی حاصل ہے۔

شیئر: