Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کس صورت میں نہیں؟

واٹ رجسٹریشن کے بغیر ٹیکس وصول کرنا غیر قانونی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ زکوۃ و آمدنی نے  پرانی گاڑیوں کی خرید وفروخت پر واٹ کے حوالے سے یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ’سسٹم میں غیر رجسٹرڈ افراد سے گاڑیوں کی خرید پر واٹ نہیں لیاجاتا‘ ۔ 
محکمہ نے یہ وضاحت ایک صارف کے اس استفسار کے جواب میں دی جس میں اس نے دریافت کیا تھا کہ’ کیا سعودی عرب میں پرانی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس مقرر ہے؟‘ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ زکوۃ و آمدنی نے ٹویٹر اکاونٹ پر بتایا کہ اگر پرانی گاڑی کسی شوروم یا ویلیو ایڈڈ ٹیکس سسٹم میں رجسٹرڈ شخص کی طرف سے فروخت کی گئی ہو تو ایسی صورت میں اس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جائے گا ۔  
محکمہ زکوۃ و آمدنی نے توجہ دلائی کہ اگر گاڑی کسی ایسے شخص نے فروخت کی جو نہ تو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سسٹم میں رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی وہ گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہے تو ایسی صورت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا ۔ 

واٹ سسٹم میں غیر رجسٹرڈ افراد سے ٹیکس وصول نہیں کیاجاتا(فوٹو، ٹوئٹر)

یاد رہے سعودی عرب میں ’واٹ‘ کی مد میں گزشتہ برس تک 5 فیصد وصول کیاجاتاتھا جس میں اضافے کے بعد یہ تناسب 15 فیصد کردیاگیا ہے۔
’واٹ‘ ہر خریداری پراداکیاجاتا ہےجبکہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور کمپنیاں بھی اسکی پابند ہیں۔
ادارہ ٹیکسیشن کی جانب سے ہر کمپنی یا تجارتی فرم و خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو جو واٹ سسٹم میں رجسٹرڈ ہوتے ہیں انہیں خصوصی کمپیوٹرائز’واٹ‘ نمبر الاٹ کیاجاتاہے ۔
ادارہ کی جانب سے صارفین کو متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ اگر کوئی دکان داریا ادارہ واٹ نمبر کے بغیر ٹیکس وصول کرے اس کے بارے میں ادارے کو شکایت درج کرائی جاسکتی ہے

شیئر: