’مذہبی علامتوں کی توہین جرم قرار دی جائے‘ ، اوآئی سی کا مطالبہ
کسی بھی عنوان سے دہشتگردی قابل قبول نہیں(فوٹو، ایس پی اے)
اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی علامتی کی توہین کو جرم قرار دیا جائے ۔
اقوام متحدہ مذہبی علامتوں کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کےلیے واجب النفاذ قرار داد جاری کرے ۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مسلم وزرائے خارجہ کے 47 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی مذہبی علامتوں کی بے حرمتی کو مسترد کرتی ہے اور اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ایک بار پھر مخالفت کرتی ہے۔
العثیمین نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب اقوام عالم کے درمیان تفرکہ پیدا کرنا نہیں ۔
العثیمین نے کہا کہ دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ عصر حاضر کا کینسر ہے ۔ کسی بھی عنوان سے دہشتگردی قابل قبول نہیں ۔
العثیمین نے کہا کہ اسلام دشمن بیانیہ قابل مذمت ہے کوئی بھی اس کا مرتکب ہو۔
العثیمین نے کہا کہ اسلام فوبیا کا سلسلہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی قراردادوں کے منافی ہے ۔