Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مذہبی ہستیوں کی توہین کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں‘

او آئی سی سیکریٹری جنرل نے فرانسیسی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
اسلامی کانفرنس تنظیم ( او آئی سی ) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے فرانسیسی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
 او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ ’دہشت گردی، انتہا پسندی اور شدت پسندی سے متعلق تنطیم کا موقف غیر متزلزل ہے۔ اس کا مذہب سے تعلق ہے اور نہ کسی قومیت سے‘۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ مذہبی ہستیوں یا مذاہب کے پیروکاروں کی توہین کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں‘۔
انہو ں نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ او آئی سی اور فرانس کے درمیان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فرانس کے وزیر خارجہ نے اس موقع پرکہا کہ’ فرانس مذہب اسلام کی عزت کرتا ہے اور وہ او آئی سی کے ساتھ تعاون اور مکالمے کو فروغ دینے کاخواہاں ہے‘۔

شیئر: