Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر، لبنان، الجزائر، مراکش اور اردن میں کورونا کے مزید کیسز

’مراکش میں 70 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد 5689 ہے‘ (فوٹو: سکائی نیوز)
مصری وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 122 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نےکہا ہے کہ ’اب تک 102390 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں‘۔
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر خالد مجاہد نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ روز 357 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ملک بھر میں اب تک 114832 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 6608 ہلاک ہوئے ہیں‘۔
دوسری طرف لبنانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ’کورونا کے شکار نئے افراد کی تعداد 1782 ہے‘۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے بتایا ہے کہ ’اب تک123941 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 74008 شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’گزشتہ روز چھ افراد کورونا کےباعث ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی کل تعداد980 ہے‘۔
ادھر الجزائر میں گزشتہ روز 1058 افراد کو کورونا وائرس لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
الجزائری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ 20 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ملک میں مریضوں کی کل تعداد 80168 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان2372 ہیں‘۔
دریں اثنا مراکشی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4595 افراد کو کورونا ہواہے‘۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں اب تک تین لاکھ 45 ہزار 276 افراد وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 70 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد 5689 ہے‘۔

’مصر میں گزشتہ روز 357 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: الاخبار)

اس سے ملتی جلتی صورتحال اردن میں بھی ہے جہاں گزشتہ روز 4580 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
اردنی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں دو لاکھ7 ہزار601 افراد اب تک وبا کی زد میں آچکے ہیں۔
اردنی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’61 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل تعداد بڑھ کر 2570 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: