Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قنفذہ میں ٹڈیوں کا حملہ، متاثرہ علاقہ سے دور رہنے کی ہدات

’وزارت کی ٹیمیں سپرے کا کام کر رہی ہیں جس کے باعث مال مویشی متاثر ہوسکتے ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
قنفذہ کمشنری میں ٹڈی دل کے حملے کے بعد وزارت ماحولیات نے مزارعین اور رہائشیوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت ماحولیات، پانی وزراعت کے دفتر کے سربراہ انجینئر سعید بن جار اللہ الغامدی نے کہا ہے کہ ’قنفذہ میں حملہ آور ٹڈیاں مشرقی افریقہ سے بحیرہ احمر پار کرتی ہوئی آئی ہیں‘۔
’ٹڈیوں کے حملے کے پیش نظر وزارت کی ٹیموں نے سپرے کے کام کا آغاز کر دیا ہے‘۔
’وزارت کی ٹیمیں معمول کے سپرے کے علاوہ جہازوں کے ذریعہ فضائی سپرے بھی کر رہی ہیں تاکہ ٹڈیوں کے حملے کا دائرہ محدود رہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مزارعین اور رہائشیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مال مویشیوں کی سلامتی کا خیال رکھتے ہوئے متاثر علاقے سے دور رہیں‘۔
’وزارت کی ٹیمیں بڑے پیمانے پر سپرے کا کام کر رہی ہیں جن کے باعث مال مویشی متاثر ہوسکتے ہیں‘۔
’سپرے کا کام کرنے والوں کو سب سے بڑی رکاوٹ شہد کی مکھیاں پالنے والوں کے علاوہ مال مویشی کی موجودگی سے پیدا ہوتی ہے‘۔
’ان لوگوں کو اپنا مال منتقل کرنے کا موقع دیا جاتا ہے جس کے باعث سپرے کا کام موخر ہو جاتا ہے‘۔
’یہی وجہ ہے کہ متاثر علاقے کے رہائشیوں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے‘۔

شیئر: