Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جذباتی ردعمل یا بیان بازی کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوتے‘: سفیرعبداللہ المعلمی

جدباتی رد عمل یا بیان بازی کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوتے (فوٹو، ٹوئٹر)
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب  سفیرعبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کبھی بھی قتل و دہشت گردی کی سیاست کی حمایت نہیں کرتا،۔
ویب نیوز ’اخبار 24‘ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب نے’رشیا ڈوڈے‘ کے پروگرام  میں کی گئی گفتگومیں  مزید کہا ’ کسی بھی مسلم سائندان یا عالم کی کا نقصان دراصل پوری ملت اسلامیہ کا نقصان ہے‘۔
انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ بلا وجہ بیان بازی سے گریز کریں ۔
سعودی عرب کے مستقل مندوب نے اس حوالے سے مزید کہا ’جدباتی ردعمل یا بیان بازی کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوتے۔ ‘
انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی کمیونٹی کو اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے خلوص نیت کا ثبوت پیش کرے تاکہ اپنے سائنسدانوں اور لوگوں کو خطرے سے دور رکھ سکے۔
انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ بلاوجہ بیان بازی سے گریز کیا جائے۔

شیئر: