Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین حرم میں تحائف کی تقسیم

’زائرین حرم میں تحائف کی تقسیم انتظامیہ کی طرف سوشل سرگرمی کا حصہ ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین حرم مکی شریف میں مختلف تحائف تقسیم کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ کے تحت  مصحف اور کتابوں کے ادارے کے سربراہ غازی بن فہد الذبیانی نے کہا ہے کہ ’زائرین حرم میں تحائف کی تقسیم انتظامیہ کی طرف سوشل سرگرمی ہے‘۔
’اس کا مقصد زائرین حرم کی دلجوئی اور انتظامیہ سے وابستگی ہے‘۔

’زائرین حرم میں مختلف زبانوں میں کتابیں، قرآن مجید کے نسخے اور جائے نماز تقسیم کیے گیے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس اور عہدیداران کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ زائرین حرم کی بہترین خدمت کریں‘۔
’اس تناظر میں ادارے نے زائرین حرم میں مختلف زبانوں میں کتابیں، قرآن مجید کے نسخے اور جائے نماز تقسیم کیے ہیں‘۔

شیئر: