Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کے خلاف انڈیا کلین سویپ سے بچ گیا

آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انڈیا آسٹریلیا کو شکست دے کر کلین سویپ سے بچ گیا۔
تین میچوں کی سیزیر آسٹریلیا دو میچ جیت کر پہلے ہی اپنے نام کر چکا تھا۔
آخری میچ میں ہاردک پانڈیا نے 76 گیندوں ہر 92 رنز بنائے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ سیریز میں سٹیو سمتھ کی بہترین کارکردگی کے باعث ان کو مین آف دی سیزیز کا ایوارڈ ملا۔
اسی میچ میں انڈیا کے سٹار کرکٹر وراٹ کوہلی نے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ کر ون ڈے میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
کوہلی نے یہ اعزاز  ایک روزہ میچز کی 242 ویں اننگز میں اپنے نام کیا۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 22 ہزار رنز مکمل کر لیے تھے۔کوہلی یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیائے کرکٹ کے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔
کینبرا میں سیریز کے تیسرے میچ میں انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی، روندر جڈیجا اور ہاردک پانڈیا نے نصف سنچریاں بنائیں۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 289 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
آئرون فنچ اور گلین میکسویل نے نصف سنچریاں بھی بنائیں لیکن انڈیا نے یہ میچ 13 رنز سے جیت لیا۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 19 رنز سے ہرایا تھا جبکہ  سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 51 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔

شیئر: