Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نزلہ زکام سے جلدی چھٹکارا حاصل کرنے کے تین مؤثر طریقے

ڈاکٹر سارہ جارفیس کا کہنا ہے کہ نزلہ زکام میں گلے کو خشک نہ ہونے دیں۔ فوٹو: ان سپلیش
برطانوی ڈاکٹر اور ٹی وی اینکر سارہ جارفیس نے ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے تین ایسے مؤثر طریقے بتائے ہیں جن کے ذریعےعام سردی میں نزلہ زکام سے جلد چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
سارہ جارفیس کے مطابق پہلا طریقہ یہ ہے کہ اپنے گلے کو خشک نہ ہونے دیں اور تَر رکھیں اس طرح جراثیم پر منفی اثر پڑتا ہے اور ان سے حفاظت کا ذریعہ بنتا ہے۔
’سپوتنک‘ نیوز ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر سارہ نے کہا کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس سے زکام کا دورانیہ نصف تک کم ہو سکتا ہے، اسی طرح بیماری کی شدت میں ایک تہائی  تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر جارفیس نے نزلہ زکام سے چھٹکارے کے لیے دوسرا مشورہ ایکچینسیہ کے استعمال کا دیا،البتہ  اس کے استعمال کے بعد ملے جلے نتائج بھی واضح کیے۔
نزلہ زکام سے چھٹکارا حاصل کرنے کا تیسرا مؤثر طریقہ یہ ہے کہ وٹامن سی کی مقدار مکمل لی جائے یا ایسے کھانے جن میں یہ  شامل ہو (ترش پھل، مرچ، بروکلی، آلو) وغیرہ۔
اس سے قبل  غذائیت کی ماہر ارینا لیزن نے کہا تھا کہ سرد اور بارش کے موسم میں مصالحے نزلہ زکام کی روک تھام اور علاج میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
لیزن کے مطابق آپ مصالحے سے گرم مشروبات بنا سکتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور ان سے نزلہ زکام کو بھی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں