Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم عمران خان نے سب کو ’اَن فالو‘ کر دیا

وزیراعظم حکومتی پروگرام سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کے لیے ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں (فوٹو سوشل میڈیا)
سوشل میڈیا باالخصوص ٹوئٹر پر فعال اور مقبول سیاستدانوں میں شمار کیے جانے والے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مائکروبلاگنگ ویب سائٹ پر تمام افراد کو ’اَن فالو‘ کر دیا ہے۔
عمران خان اس سے قبل ایک درجن سے زائد ٹوئٹر اکاؤنٹس کو فالو کرتے تھے۔ ان میں زیادہ تر افراد ان کی جماعت تحریک انصاف کے رہنما ہی تھے۔

ٹوئٹر پر کسی کو بھی فالو نہ کر کے پاکستانی وزیراعظم ان سربراہان مملکت کی فہرست سے خارج ہو گئے ہیں جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کو فالو کرتے ہیں۔
پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان کے صدر اشرف غنی ٹوئٹر پر 17 افراد کو فالو کرتے ہیں۔ انڈین وزیراعظم نریندرا مودی دو ہزار 346، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو 942 جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 57 افراد یا اداروں کے نمائندہ اکاؤنٹس کو فالو کرتے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ وزیراعظم پاکستان کی سوشل میڈیا سرگرمی معمول سے ہٹ کر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ماضی میں ٹیلی ویژن میزبان حامد میر کو ٹوئٹر پر اَن فالو کرنے اور اس پر ان کے ردعمل سمیت متعدد مواقع پر عمران خان کی ٹویٹس بحث کا مرکز بنتی رہی ہیں۔
پیر کے روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر فالو کیے جانے والے افراد کو اَن فالو کرنے کا معاملہ قدرے نمایاں ہوا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنے اپنے انداز میں تبصرے کیے۔

ایک صارف نے اسے عام اور خاص کی نظر سے دیکھا تو اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’اب خان صاحب کے لیے کوئی بھی خاص نہیں ہے‘۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: