Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کا حملہ، حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ

صنعا میں کارروائی کی وڈیو جاری کی گئی ہے۔ (فوٹو: عاجل)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے صنعا میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کیا ہے۔
العربیہ چینل نے صنعا میں اتحادی افواج کی کارروائی کی ویڈیو جاری کی ہے۔
ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتحادی فوج علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کرنے والے حوثیوں کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔
تاہم عرب اتحاد کی فضائی کارروائی کی مزید تفصیلات کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی باغی اپنی جنگی صلاحیتوں کو علاقائی اور عالمی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کر ر ہے ہیں۔ 

شیئر: