Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: سعودی سفیر

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس نہیں بھیجا جارہا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ صرف ان لوگوں کو واپس بھیجا جاتا ہے جن کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں۔
’صرف پاکستانی نہیں کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے ہوں ان کے لئے قوانین ایک ہی ہیں۔‘
ان کے مطابق اقامہ اور ویزا رکھنے والوں کو واپس نہیں بھیجا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

شیئر: