Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولش خاتون کی 14000 فٹ کی بلندی پر ’ڈانس پرفارمنس‘

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ماجا کوچنسکا کو ’سکائی ڈائیو دبئی‘ طیارے سے  کودنے کے بعد  ہوا میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے (فوٹو:انسٹاگرام)
دبئی کے مشہور علاقے نخلہ جمیرا کے مقام پر ایک پولش خاتون نے  14000 فٹ بلندی سے  پیرا شوٹ کے ذریعے کود کر  شائقین کو حیران کر دیا۔

انسٹا گرام پر جاری کردہ ویڈیو میں پولش خاتون ماجا کوچنسکا کو سکائی ڈائیونگ  کے کھیل کے لیے مختص ’سکائی ڈائیو دبئی‘ طیارے سے  کودنے کے بعد  ہوا میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی این این کے مطابق 20 سالہ کوتشینسکا  نے ہوا میں رقص کرنے کی صلاحیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’ہوا کا سامنے کرنے والے شے کی سطح جتنی زیادہ ہوگی نیچے کی طرف آنے کی رفتار کم ہو جائے گی اور جس چیز کی سطح جس قدر کم ہوگی اسی قدر رفتار میں تیزی آئے گی۔‘

ان کے مطابق پریکٹس سے ہی ایسے انداز جیسے کہ پیٹ کے بل، پیٹھ کے بل، سیدھا بیٹھنے اور سر نیچے کی طرف جھکا کر اڑنے  پر مہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔

شیئر: