Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں شجرکاری،ساڑھے6 ہزار  پودے لگائے گئے

اونٹ میلہ کے پورے علاقے کو سرسبز بنا دیا جائے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
 کنگ عبدالعزیز اونٹ میلے کی انتظامیہ نے گرین ہوریزونز ایسوسی ایشن اور گرین رومہ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے  اونٹ میلہ کے پورے علاقے میں ساڑھے 6 ہزار پودے لگائے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شمال مشرقی  علاقے کو سرسبز کرنے اور شجرکاری  کو فروغ دینے کے لئے انتظامیہ کی کوششوں کا پہلا مرحلہ ہے۔

شجرکاری مہم میں100 سے زیادہ کھجور کے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

مختلف پودے  لگانے کے علاوہ اس علاقے کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے5 لاکھ  بیج بھی بوئے گئے ہیں۔
لگائے جانے والے مختلف پودوں میں ایکاکیا جیرارڈی ، جنگلی سدر اور غاف شامل ہیں۔
ان اقسام کے  درخت زمین کے کٹاو کو بچانے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں اور ایسے درخت  بہت  سے صحرائی جانوروں کے لئے خوراک کا ایک اہم ذریعہ بھی بنتے  ہیں۔

علاقے میں شجرکاری کو فروغ دینے کے لئے یہ  پہلا مرحلہ ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

اس سے قبل اونٹ فیسٹیول  کی انتظامیہ نے وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت کے تعاون سے شروع کی گئی مہم میں حصہ لینے کے لئے100 سے زیادہ کھجور کے درخت بھی لگائے ہیں۔
سعودی عرب کی کئی دیگر وزارتوں نے بھی شجرکاری مہم کے آغاز میں انتظامیہ کا  مکمل ساتھ دیا ہے۔
جنگلات کی کٹائی سے نمٹنے کے لئے تقریبا 165 مقامات پرآئندہ  چھ ماہ کے دوران مزید درخت لگائے جائیں گے۔

علاقے کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے5 لاکھ  بیج بھی بوئے گئے ہیں۔(فوٹو الخلیج ٹوڈے)

مملکت کو سرسبز بنانے کے اس منصوبے میں 2030 تک دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد وژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کو تقویت بخشنا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکمت عملی کے تحت درخت اگانے کی اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
 

شیئر: