Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسکری اداروں کے بیجز فروخت کرنے والا گرفتار

درزی وردی کی تیاری میں قانون کی پابندی کریں- فائل فوٹو وزارت داخلہ
ریاض میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے عسکری یونیفارم تیار کرنے والی دکان سے مختلف عسکری عہدوں کے بیجز اور دیگر علامتیں برآمد کرلیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض ریجن میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ عسکری یونیفارم تیار کرنے والی دکان میں غیرقانونی طور پر قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں کے بیجزاور دیگر عہدوں کی علامتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ 
اطلاع ملنے پرمختلف اداروں پر مشتمل مشتر کہ ٹیم جن میں پولیس ، محکمہ پاسپورٹ، سپیشل ٹاسک فورس، لیبر آفس، نیشنل گارڈ اور وزارت تجارت کے اہلکار شامل تھے دکان پر پہنچ گئے۔ 

تمام سامان ضبط کرکے دکان سیل کردی گئی- فائل فوٹو وزارت داخلہ

مشترکہ تفتیشی ٹیم نے دکان کے خفیہ حصوں سے ممنوعہ بیجیز اوردیگر علامتیں برآمد کرلیں۔ 
دکان سے برآمد ہونے والا تمام سامان ضبط کرلیا گیا جبکہ دکان کو سیل کرکے مالک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ 
اس ضمن میں تفتیشی ٹیم کے ذرائع کا کہنا تھا کہ عسکری یونیفارم تیار کرنے والے درزی قانون کے مطابق اس امر کے پابند ہیں کہ وہ کسی بھی شخص کا یونیفارم اس وقت تک نہیں بنائیں گے جب تک وہ اس کے عہدے اور ادارے کے بارے میں مصدقہ دستاویز نہ دیکھ لیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: