Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی دار الحکومت میں لاک ڈاؤن، کرفیو نافذ

’شام 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو رہے گا، شہر سے باہر جانے کے لیے اجازت نامہ لینا ہوگا‘ (فوٹو: الوطنیہ)
مراکشی حکومت نے دار الحکومت الدار البیضا میں اتوار 20 دسمبر سے ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ ’لاک ڈاؤن کے دوران شام 9 بجے سے صبح 6 بجے تک مکمل کرفیو رہے گا‘۔
’لاک ڈاؤن کے دوران دار الحکومت سے نکلنے یا دوسرے کسی شہر سے آنے پر مکمل پابندی ہو گی‘۔
’شہر میں آنے جانے کے لیے متعلقہ ادارے سے خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’لاک ڈاؤن کے دوران شام 8 بجے کے بعد تمام سرگرمیاں معطل ہوں گے، تمام دکانیں، ریستوران، کیفے شاپ اور عوامی مقامات بند ہوں گے‘۔
’کسی بھی وجہ سے 10 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے، دفاتر میں حتی المقدور آن لائن کام ہوگا اور جہاں یہ ممکن نہیں وہاں ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا‘۔
’شہر بھر میں ہنگامی حالت کا نفاذ ہوگا، حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ معاشرتی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا‘۔

’کسی بھی وجہ سے 10 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے‘ (فوٹو: سکائی نیوز)

واضح رہے کہ مراکش میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے جہاں آخری اعداد وشمار کے مطابق مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
کورونا کے باعث اب تک 6854 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: