Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں پہلی مرتبہ نئے سال کا جشن نہیں ہوگا

’کورونا وائرس کے باعث کسی بھی قسم کے اجتماع اور لوگوں کی بھیڑ پر پابندی لگائی گئی ہے‘ (فوٹو: الاہرام)
مصر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نئے سال کا جشن نہیں ہوگا۔ فیصلے سے تمام سیاحتی مراکز، ہوٹلوں اور ریستورانوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق نائب وزیر سیاحت وآثارقدیمہ عبد الفتاح العاصی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے باعث کسی بھی قسم کے اجتماع اور لوگوں کی بھیڑ پر پابندی لگائی گئی ہے‘۔
’وزیر اعظم کی طرف سے کیا جانے والا فیصلہ تمام متعلقہ اداروں تک پہنچایا گیا ہے، اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام ہوٹلوں، تقریبات مراکز، ریستورانوں اور کیفیٹیریاز کو مطلع کر دیا گیا ہے نیز ان سے تحریری اقرار نامہ بھی لیا گیا ہے‘۔
’غیر ملکیوں سیاحوں سمیت شہریوں کو بھی بڑے پیمانے پر جشن منانے کی اجازت نہیں البتہ خاندان کے افراد اپنے طور پرگھر کے احاطے میں جشن مناسکتے ہیں‘۔
’خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل، ریستوران اور تقریبات مراکز پر جرمانے ہوں گے‘

’خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل، ریستوران اور کیفے پر جرمانے نافذ کیے جائیں گے‘ ( فوٹو: مصراوی)

واضح رہے کہ مصر میں جمعرات تک کی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 123701 ہوگئی تھی۔
ان میں سے 105919 افراد شفایاب ہوئے ہیں، باقی کا علاج جاری ہے جبکہ7015 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: